Writer, Scholar, Educationist

Home/Courses

Explore Courses

عقیدہ ختم نبوۃ اور ہماری ذمہ داریاں thumbnail
Study of Seerah/مطالعہ سیرت مختلف مناہج

عقیدہ ختم نبوۃ اور ہماری ذمہ داریاں

عقیدہ ختمِ نبوت اور ہماری ذمہ داریاں ایک مختصر اور جامع کورس ہے جس میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی بنیادی اہمیت، قرآن و سنت کی روشنی میں اس کے دلائل، اس کے تقاضوں اور عصرِ حاضر میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں کو واضح کیا گیا ہے۔ کورس میں یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ ختمِ نبوت کے عقیدے کا تحفظ، نسلِ نو کی دینی و فکری تربیت اور باطل نظریات کا علمی انداز میں رد کیسے کیا جائے۔ اس کورس کا مقصد شرکاء میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے بارے میں مضبوط علمی شعور پیدا کرنا اور انہیں اس عقیدے کے عملی و دعوتی تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے۔

2 Hours Recorded Course
View Course
Crisis Management in the light of Seerah of Holy Prophet Saw thumbnail
Study of Seerah/مطالعہ سیرت مختلف مناہج

Crisis Management in the light of Seerah of Holy Prophet Saw

یہ کورس انسانی زندگی میں ہر سطح پر پیش آنے والے مسائل، مشکلات، آزمائشوں، مزاحمتوں اور بحرانی حالات کا جامع اسلامی حل سیرتِ طیبہ کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ اس میں رسول اکرم ﷺ کی مکی و مدنی زندگی کے مختلف مراحل، دعوتِ دین میں پیش آنے والی رکاوٹیں، سماجی و معاشرتی چیلنجز، معاشی مشکلات، سیاسی بحران، جنگی حالات، صلح و مذاکرات، قیادت، حکمتِ عملی، صبر، استقامت، مشاورت اور حسنِ تدبیر کا گہرائی سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ کورس واضح کرتا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت صرف تاریخی واقعات کا مجموعہ نہیں بلکہ ہر دور اور ہر انسان کے لیے بحرانوں سے نکلنے، درست فیصلے کرنے، مثبت قیادت اختیار کرنے اور کامیاب زندگی گزارنے کا کامل اور عملی نمونہ ہے۔ اس کورس کے ذریعے شرکاء اپنی ذاتی، خاندانی، سماجی، تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تنظیمی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کا حل سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں سیکھ سکیں گے اور ایک متوازن، پُرامن اور مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔

2 Hours Recorded Course
View Course
Real time on ground sturggle of Holy Prophet Saw thumbnail
Study of Seerah/مطالعہ سیرت مختلف مناہج

Real time on ground sturggle of Holy Prophet Saw

اس کورس میں حضور نبی اکرمﷺ کی ساری جدوجہد کو انسانی سطح پر جدوجہد کے عنوان سے بیان کیا گیا ہے۔ کیونکہ آپ نے انسانی معاشروں میں انسانی سطح پر ہر ممکن طریقہ اپنا کر دین کا پیغام پہنچایا۔ آپ کے بہت سے معجزات ہیں مگر دعوت کے کام میں معجزہ نہیں ہوتا۔ یہی اس کورس کا بنیادی موضوع ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان خود کو اس طور پر جدوجہد پر آمادہ کر سکیں۔

3 Hours Recorded Course
View Course
Why Rasool ullah saw is the only role model for us? thumbnail
Study of Seerah/مطالعہ سیرت مختلف مناہج

Why Rasool ullah saw is the only role model for us?

اس کورس میں طلبہ یہ سیکھیں گے کہ دنیا میں اتنے مذاہب ہیں اور ہر مذہب کے بانیان اور رہنما ہیں اور جو الہامی مذاہب ہیں ان کی نسبت ابنیائے کرام کی طرف کی جاتی ہے مگر آج کے دور میں اسوہ حسنہ، باعث نجات اور حقیقی رہنما کون سے ہستی ہے۔ یہ کورس کسی مذہبی جذباتیت پر مبنی نہیں بلکہ عقلی لاجکل انداز میں اپنے موضوع کو بیا کرتا ہے۔

2 Hours Recorded Course
View Course
Pegham e Quran thumbnail
Online Course

Pegham e Quran

قرآن کورس بعنوان"پیغام قرآن" آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے ایک شاندار کورس۔اس کور س کا نام ہے "پیغام قرآن"۔ اس کورس میں پوراقرآن مجید رکوع وار پڑھایا جائے گا۔ استاذ ڈاکٹر علی وقار قادری کی نوجوانوں کو قرآن مجید کی طرف راغب کرنے کے لیےتصنیف کی گئی کتاب "پیغام قرآن" اس کلاس میں بطور نصاب پڑھائی جائے گی۔اس کور س میں تدریس کے فرائض استاذ ڈاکٹرعلی وقار قادری خود انجام دیں گے۔ اس کورس کی درج ذیل خصوصیات ہونگی: • اس کورس میں ہر رکوع ایک الگ عنوان قائم کر کے پڑھایا جائے گا تاکہ اس عنوان کی روشنی میں پورے رکوع کا مطالعہ آسان اور بامقصد ہوجائے۔ • اس کتاب /کورس میں ہر رکوع کے مرکزی پیغام کو بنیاد بنا کر بات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،تاکہ رکوع کے فہم میں مرکزیت قائم رہے۔ • یہ کتاب/کورس پچھلی تفسیروں کا خلاصہ نہیں، بلکہ آج کے ماحول اور آج کے مسائل کی روشنی میں قرآن فہمی کی ایک طالب علمانہ کوشش ہے۔ اسی روش کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن مجید کا مطالعہ کی جائے گا جس میں ماضی کے تکرار سے زیادہ حالت و مستقل کے مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا۔ • اس کتاب میں قرآن مجید کے عملی، اطلاقی اور معاشرتی پہلوؤں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے تاکہ عملی زندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ • جہاں فقہی مسائل کا بیان آئے گا وہاں اس مسئلہ پرفقہی مذاہب کی مختلف آراء کو بیان کر دیا جائے گا تاکہ ہر کوئی غور خوض کر کے جس رائے کو قرآن وسنت کے قریب پائے اس کو اپنا سکے۔ • اعتقادی مسائل کو اختصار مگر جامعیت کے ساتھ بیان کیا جائےگا اور بیان کرتے ہوئے آسان زبان کو استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہر عام آدمی بات کو سمجھ سکے۔ • اس کتاب میں قرآن مجیدکی تعلیمات میں وسعت، جامعیت، تغیر پذیر ماحول میں تغیر ِاحکام کی گنجائش، جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے،یہی پہلو کورس میں بھی اجاگر کئے جائیں گے تاکہ آج کے بدلتے ماحول میں قرآن مجید کی وسعت پزیری، جہتِ پیدائی اور مسلسل تحرک جیسی خصوصیات کو سمجھا جاسکے۔ • اس کتاب میں بھی اور اس کورس میں بھی ِاثبات احکام کے حوالے سے قرآنی منہج کو خاص طور پہ بیان کیا گیا ہے جو کہ معقول اور منطقی منہج ہے۔ • اس کورس کی ہفتہ میں دو کلاسزہونگی،منگل کی شب بعد ازنماز عشاء اور جمعہ کی شب بعد از نماز عشاء۔طلبہ میں سے جس کو جو دن مناسب لگے وہ اسی دن جوائن کر سکتا ہے۔جو سبق منگل کو پڑھایا جائے گا اسی کا تکرار جمعہ کو کیا جائے گا۔یعنی ہفتے میں ایک کلاس لینا ضروری ہوگا۔ • یوں مہینے میں کل 4 رکوع پڑھائے جائیں گے،ان پر ڈسکشن ہوگی،سوال جواب ہونگے۔ہر رکوع کواس حوالے سے خاص طور پر ڈسکس کیا جائے گا کہ ہماری ذات و معاشرے پر ان احکام کا اطلاق کیسے ممکن بنایا جائے۔ • ہر کلاس کے بعد اس کے نوٹس شئیر کر دیئے جائیں گے۔جس کے پاس "پیغام قرآن"کتاب ہے تو ان کے لیے زیادہ آسانی ہوگی۔ • کلاس کا دورانیہ 30 منٹ اور آخر میں سوالات کرنے کا وقت 10 منٹ ہوگا۔ یوں 40 منٹس کی کلاس ہوگی۔ سوالات رکوع میں زیر بحث موضوعات سے متعلق لیے جائیں گے۔کورس کا دورانیہ ابھی مقرر نہیں۔اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو پورا قرآن مجید پڑھایا جائے گا ان شاء اللہ۔ • وہ تمام لوگ جو پرفیشنل ہیں اور باقاعد ہ وقت نہیں نکال سکتے مگر قرآن فہمی کا ذوق رکھتے ہیں،ان کے لیے یہ نادر موقع ہے۔ • کورس کی پہلی کلاس 12 مئی 2026 بروزمنگل بعد از نماز عشاء ہوگی۔ • یہ کور س مرد وخواتین دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے،مگر سکول، کالج اور یونیورسٹی ومدارس کے بچوں کےلئے خاص طور پر ضروری ہے۔ • اس کور س میں الحاد، فرقہ پرستی، تنگ نظری ، بے اطمینانی و ڈپریشن جیسے مسائل جو آج کل ہرایک کو لاحق ہیں، سب کو قرآن مجید سے ڈسکس کیا جائے گا۔ • رجسٹریشن کرائیں اور کورس جوائن کریں۔ • اس کی رجسٹریشن پاکستان کے اندر اور باہر سب کے لیے یکساں طور پر کھلی ہے۔ • رجسٹریشن فارم اور کورس فیس کی تفصیلات کے لیے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔+923135369154 ٹیم پیغام قرآن کورس

2 Years Live Course Completed
Completed