
Description
فہم القرآن
قرآن مجید کے 365 اصول، سال کے 365 دنوں کی مناسبت سے
قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جو انسان کو عمل پر آمادہ کر کے ترقی کی راہوں پر ڈالتی ہے۔ مگر یہ صرف اس شخص کو کامیابی کی راہوں پر ڈالتی ہے جو اس راہ پر چلنے، راہ کی مشکلات برداشت کرنے اور منزل تک پہنچنے کا عزم رکھتا ہو۔کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں قرآنی تعلیمات کو اسی پہلو سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرآن مجید ایسی کتاب نہیں کہ آپ ڈرائینگ روم میں AC چلا کر اس کو پڑھتے رہیں اور یہ اپنے تمام معارف آپ پر واضح کر دے۔بلکہ یہ گلی ،محلہ، معاشرے اور سوسائٹی میں عمل سے متعلق ہے۔ اس کے بیان کردہ اصولوں پر جب آپ عمل کریں گے تو یہ اپنا اصل فیضان دی گی۔ کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں قرآنی تعلیمات کو اسی پہلو سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرآن مجید وہ کتاب ہے جس کی ہر سطر آپ سے کچھ تبدیلی چاہتی ہے۔اگر آپ اس کے مطابق خود کوبدلنے کے لیے تیار ہیں تو یہ خود میں پوشیدہ تمام تر امکانات کے ساتھ آپ پر سایہ فگن ہو جائے گی۔ اور اگر آپ اس کے مطابق خود کو نہیں بدلتے تو یہ بات باندھ کر رکھ لیں کہ قرآن کا فیض آپ کے حصے میں نہیں آنے والا۔ کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں قرآنی تعلیمات کو اسی پہلو سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ضرورت اس بات کی تھی کہ قرآن مجید کے بنیادی ضابطوں کو جدید منہج پر مرتب کیا جائے تاکہ نوجوان اپنی عملی زندگی کے حوالے سے بآسانی اس سے رہنمائی لے سکیں۔ کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں قرآنی تعلیمات کو اسی پہلو سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اگر آپ اپنی شخصیت کی تعمیر کے خواہش مند ہیں،اور یہ تعمیر قرآن مجید کے اصولوں کے مطابق کرنا چاہتے ہیں تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں باب"قرآن اورتعمیر ِشخصیت "آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔اگر آپ اپنی شخصیت کو تباہ کن تخریبی عناصر سے بچانا چاہتے ہیں تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں باب"قرآن اورتخریبِ شخصیت "آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔
اگر آپ معاشرہ کی تعمیر کے خواہش مند ہیں،اور یہ تعمیر قرآن مجید کے اصولوں کے مطابق کرنا چاہتے ہیں تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں باب"قرآن اورتعمیر ِمعاشرہ "آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔اگر آپ اپنے معاشرے کو تباہ کن تخریبی عناصر سے بچانا چاہتے ہیں تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں باب"قرآن اورتخریبِ معاشرہ "آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔
جو شخص مسلکی تعصبات اور فرقہ وارانہ تاویلات سے بچ کر قرآن مجید سے رہنمائی لینا چاہتا ہے تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں قرآنی تعلیمات کو اسی پہلو سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جو شخص قرآنی قوانین کی آفاقیت کا اختصار سےمطالعہ کرنا چاہتا ہے تو کتاب"قرآن مجید کے 365اُصول" میں باب"قرآن مجید کے آفاقی تصورات "آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔


